بھٹکل:19/جولائی (ایس اؤنیوز)سمودایا ابھیرودھی یوجنا آراین ایس پالی ٹکنک مرڈیشور کے زیر اہتمام تعلقہ کے بینگرے میں6ماہ کی مدت والے گارمینٹس میکنگ تربیتی کیمپ کا آج افتتاح کیا گیا۔
تقریب میں آر این ایس تعلیمی اداروں کے ڈائرکٹر ایم وی ہیگڈے نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جدید زمانے میں خواتین کو علم اور شعور کے ساتھ مناسب روزگار حاصل کرنا ایک چیلنج ہے ، اس تعلق سے اگر خواتین ایسے کیمپوں میں شرکت کرکے اس سے استفادہ کرتے ہیں تو انہیں بہتر زندگی کا موقع مل سکتا ہے۔ پالی ٹکنک کے نائب پرنسپال کے مری سوامی نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی برانچ مینجر جیوتی بال مہمان خصوصی کے طورپر شریک رہ کر خواتین سے خطاب کیا۔ بینگرے گرام پنچایت کی ممبر منجما نائک ، کے ڈی ڈی سی ادارے کے فلکس فرنانڈیز ، آدرش مہا سنگھ کی صدر بھارتی نائک، استانی جینتی نائک موجود تھے۔ ناگ شری اور ساتھیوں نے پرارتھنا کی ،سشما نے استقبال کیا تو شاردا نے شکریہ اداکیا۔